14 ستمبر، 2024، 9:17 PM

کافر اور منافق قوتیں امت اسلامیہ کے وجود کو خطرے میں ڈال رہی ہیں، عبدالمالک الحوثی

کافر اور منافق قوتیں امت اسلامیہ کے وجود کو خطرے میں ڈال رہی ہیں، عبدالمالک الحوثی

یمن کی انصار اللہ کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ امت اسلامیہ کو ایسے خطرات کا سامنا ہے جو اس کے وجود کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو دو محاذوں (کافروں اور منافقین) سے خطرات لاحق ہیں۔

مہر نیوز کے مطابق، یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے پیغمبر اکرم (ص) کے یوم ولادت کی آمد  پر خطاب کرتے ہوئے خطے کی صورت حال بالخصوص غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

یمنی رہنما نے کہا کہ امت اسلامیہ کو دشمنوں کی طرف سے ہر قسم کے حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اسے ایسے خطرات کا سامنا ہے جو اس کے وجود کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔"

عبد المالک حوثی نے کہا کہ اسرائیلی رجیم فلسطینیوں کو ان مقامات پر نشانہ بناتی ہے جنہیں وہ "سیف زون" قرار دے چکی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکام مسلمانوں کے مقدسات کی بے حرمتی کے لیے متعدد حربے استعمال کرتے ہیں۔

انصار اللہ کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ اسلامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینیوں کو ہر قسم کی مدد فراہم کرے۔

News ID 1926649

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha